(قدرت روزنامہ)معروف انگریزی اخبار دی نیوز کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی افغان مشیر برائے قومی سلامتی حمد اللّٰہ محب اور افغان وزیرِ مملکت سید سعادت نادری سے ملاقات عرب ملک نے کرائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مشیرِ افغان قومی سلامتی حمد اللّٰہ محب کی ملاقات مشرقِ وسطیٰ کے مسلمان ملک نے کرائی ہے۔
دی نیوز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کی منصوبہ بندی افغان وفد کے لندن دورے سے قبل کر لی گئی تھی، عرب ملک کے سفارت کار نے نواز شریف کو افغان مشیر سے ملاقات کا مشورہ دیا تھا۔
شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے افغان وفد سے ملاقات ان کی خواہش پر کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے کابل حکومت کو پاکستانی عوام کی جانب سے پر امن تعلقات کی خواہش کا پیغام پہنچایا۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر امن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کے خواہاں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
دی نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے افغان وفد سے ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
شیخ رشید کی نواز شریف کو فوج کی سیکیورٹی دینے کی پیشکش
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس عرب ملک نے ملاقات کرائی اس کے پاکستان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…