منی بجٹ پیش کر کے تمام پارلیمان کو بند کر دیا گیا: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ منی بجٹ پیش کر کے تمام پارلیمان کو بند کر دیا گیا، بجٹ میں ایک ہزار ارب کے ردوبدل کا کون ذمہ دار ہے، آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ ہوا اس کا جواب دینے والا بھی کوئی نہیں، حکمرانوں کو جھوٹے کیسز کا جواب دینا ہوگا۔

سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا ملک منی بجٹ کا انتظار کر رہا ہے، وزیر خزانہ نے بتایا ہے صرف 2 ارب روپے کے ٹیکس لگائے ہیں، 3 سال کی بدترین مہنگائی اس وقت ملک میں ہے، بجٹ میں ایک ہزار کا ردوبدل کیا گیا ، اس کی ذمہ داری کس پر جاتی ہے، 6 ماہ پہلے بجٹ بنا کوئی جواب دینے والا نہیں، آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ ہوا اس کا جواب دینے والا بھی کوئی نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کیا اسٹیٹ بینک کو دی جانیوالی خود مختاری جیسی دنیا میں کہیں مثال ہے، اس وقت پارلیمان بند ہے، عوامی مفاد کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال ن لیگ نے حکومت کی، کوئی کرپشن ملی تو میڈیا کے سامنے ٹرائل کریں، احتساب کے حقائق عوام کو پتہ چلیں گے، نیب کے عملے کو جو استثنیٰ حاصل ہے اس کا انہیں جواب دینا پڑے گا، ہزاروں لوگ برسوں سے جیلوں میں پڑے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، کیس چلتے نہیں، نہ ہی کیسز کی کوئی حقیقت ہے، جھوٹے کیسز کا نیب کو جواب دینا پڑے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عوام کی بات صرف اپوزیشن کرتی ہے، وزیراعظم اور وزراء نے سیکڑوں تقریریں کیں مگر کبھی عوامی مفاد کی بات نہیں کی، پارلیمان مفلوج ہوتی ہے، ہمیں مجوراً پریس کانفرنسز اور سیمنار کرنے پڑتے ہیں، وزیر خزانہ سے پوچھا جائے قرض میں کتنا اضافہ ہوا، ملک کے خرچے بڑھنے سے اضافی قرضے لینا پڑتے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

7 hours ago