خیر پور ٹامیوالی: 2 مسافر بسوں میں تصادم، پولیس اہلکاروں سمیت 7 جاں بحق

بہاولپور(قدرت روزنامہ)خیر پور ٹامیوالی کے قریب 2 مسافر بسوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 40 مسافر زخمی ہوگئے .

یہ افسوسناک حادثہ اڈہ اسرانی کے قریب اسوقت پیش آیا جب بہاولنگر سے آنے والی مسافر بس سامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی .

حادثہ اتنا شدید تھا کہ زخمیوں کو بسیں کاٹ کر نکالا گیا .

حادثہ کا شکار ہونے والے مسافروں کی شناخت محمد اشرف، مینگا، پولیس اہلکار شبیر شاہ، بلال، یحییٰ اور فیاض خان کے ناموں سے ہوئی .

شدید زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خیر پور ٹامیوالی منتقل کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں