’’اللہ عمر بن الخطاب کا والی ہے‘‘ 1400 سال قدیم خلیفہ دوم کے نام والا تاریخی کتبہ دریافت

سعودی عرب (قدرت روزنامہ) مدینہ منورہ میں ابتدائی دور اسلام کا خیلفہ دوم حضرت عمر فاروق ؓ کے نام والا تاریخی اور نایاب کتبہ دریافت ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ منورہ کے علاقے المہد گورنری میں ایک نایاب اور تاریخی سنگی کتبے کی دریافت کا اعلان کیا ہے، جسے ابتدائی اسلامی تاریخ کے حوالے سے نہایت اہم دریافت قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق دریافت ہونے والے کتبے پر یہ عبارت درج ہے کہ ’’اللہ عمر بن خطاب کا دنیا اور آخرت میں مددگار ہے۔‘‘
اكتشافات المهد الأثرية تفتح نافذة على التاريخ الإسلامي، حيث يوثق كل نقش ورسمة صخرية إرث المنطقة ويعزز صون تراثها للأجيال القادمة.#هيئة_التراث pic.twitter.com/9jyAXAztgb
— هيئة التراث (@MOCHeritage) June 9, 2026
اتھارٹی نے اسے ابتدائی اسلامی تاریخ سے وابستہ ایک انتہائی اہم اور نمایاں اثری ثبوت قرار دیا ہے، کیونکہ یہ جلیل القدر صحابی حضرت عمر بن الخطاب کی شخصیت سے جڑے مذہبی اور تاریخی اشارے اور گہرے معنی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
ہیریٹیج کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ کتبہ حجازی رسم الخط میں تحریر کیا گیا ہے، جو اسلامی تاریخ کے قدیم ترین عربی رسم الخطوں میں شمار ہوتا ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ دریافت شدہ کتبے کا تفصیلی سائنسی اور تاریخی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اس کی عمر، پس منظر اور تحریر کے دور کا مزید درست تعین کیا جا سکے۔
Every stone in Al-Mahd bears a memory, and every inscription preserves a story from a history that stretches back to the earliest days of the Islamic state.
Today, we unveil the secrets of our past and pass them on to future generations.#SaudiHeritageCommission pic.twitter.com/knAMVaC0nG
— هيئة التراث (@MOCHeritage) June 9, 2026
ہیریٹیج اتھارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا “ہم نے مدینہ منورہ کی المہد گورنری میں اثری سروے کے پہلے اور دوسرے سیزن کے اختتام پر ایسے تاریخی مقامات کو دریافت کیا ہے جو اس سرزمین سے گزرنے والی تہذیبوں کی داستانیں بیان کرتے ہیں”۔
ماہرین آثارِ قدیمہ اور محققین کا کہنا ہے کہ اس نادر کتبے کی دریافت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی تاریخی اور مذہبی اہمیت کو مزید مستند انداز میں دستاویزی شکل دینے میں معاون ثابت ہوگی۔
