بلدیاتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ میں کے پی سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائیگا ،خورشید شاہ

(قدرت روزنامہ)خورشید شاہ نے کہاہےکہ کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ میں پی ٹی آئی کا وہاں سے مکمل صفایا ہو جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں بول نیوزسے خصوصی بات چیت کی۔

انہوں نے کہاکہ کے اب وہ لوگ افسوس کا اظہار کررہے ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی بنائی، عمران خان کے پرانے ساتھی کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ شخص ملک کو اتنی مشکل میں ڈال دے گا۔

خورشید شاہ نے کہاکہ آج پاکستان کی معیشت تباہ حال ہے، یہ تھوڑے سے وقت میں درست نہیں ہوسکتی، آئندہ جو بھی حکومت آئے گی اس کے لیے بہت مشکل وقت ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہاکہ میرے حساب سے ڈالر اور پیٹرول کی قیمت جون تک دو سو روپے پر پہنچ جائے گی، پیٹرول اور ڈالر کے اوپر جانے سے مہنگائی ہوگی۔

پی پی رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما پریشان ہیں وہ عمران خان کومشورہ دے رہے ہیں کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ کراؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہرصوبے میں الیکشن کا مرکز ضرور بنائیں گے، لوگوں کی جو غلط فہمیاں ہیں وہ دور کی جائیں گی، عوام یہ دیکھتے ہیں کہ کس حکومت نے ملکی معیشت کو بہتر کیا۔

خورشید شاہ نے کہاکہ ہم لوگوں کو بتائیں گے کہ پی پی دور حکومت میں کتنا ریلیف ملا، ہماری حکومت میں 25 روپے کلو آٹا تھا آج 70 یا 75 روپے ہے، ہمارے دور حکومت میں چینی 30 روپے تھی آج سو روپے کو کراس کر گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی پی حکومت کے دوران پیٹرول باہر سے مہنگا ملتا تھا ہم لوگوں کو سستا کر کے فراہم کر تے تھے، پی پی دور حکومت میں بجلی کی قیمت آٹھ روپے تھی اب 33 روپے ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago