بلاول بھٹو کی 5 سالہ ٹیکس ادائیگی تفصیلات جاری

(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی کی مکمل 5 سالہ تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے 5 سال میں کل 2 کروڑ 62 لاکھ 30 ہزار 691 روپے کا ٹیکس ادا کیا، ایف بی آر نے گزشتہ روز اراکین پارلیمان کی 2019ء کی انکم ٹیکس تفصیلات جاری کی تھیں۔

ایف بی آر کی جاری کردہ تفصیلات میں زرعی ٹیکس کی ادائیگی کی تفصیلات شامل نہیں تھیں، بلاول بھٹو نے 2019ء میں مجموعی طور پر 45 لاکھ 65 ہزار 243 روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے 2019ء میں 5 لاکھ 35 ہزار 243 روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ انہوں نے 2019ء میں 40 لاکھ 30 ہزار روپے کا زرعی ٹیکس جمع کروایا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے2021ء میں مجموعی طور پر 72 لاکھ 74 ہزار 378 روپے کا ٹیکس جمع کروایا، انہوں نے 2020ء میں مجموعی طور پر 60 لاکھ 43 ہزار 471 روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے 2018ء میں مجموعی طور پر 41  لاکھ 52 ہزار117 روپے ٹیکس ادا کیا تھا اور 2017ء میں مجموعی طور پر41 لاکھ 95 ہزار 482 روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

14 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

42 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

51 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago