پی سی بی نے ایوارڈ 2021 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پی سی بی نے ایوارڈز 2021 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی، فواد عالم اور حسن علی کوایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔پی سی بی نے قومی کرکٹ کے کیپر بیٹر محمد رضوان کو آئی سی سی میں بھارت کے خلاف 79 رنز کی اننگز کی بدولت نامزد کیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف محمد رضوان نے 55 گیند پر 79 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ پاکستانی ٹیم یہ میچ 10 وکٹ سے جیت گئی تھی۔دوسری جانب ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کے لئے چار نامزدگیاں ہوئی ہے جس میں : بابر اعظم، فخرزمان، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
جبکہ فواد عالم کی جنوبی افریقہ کےخلاف سنچری کو کیٹگری کا حصہ بنایا گیا، یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے روز فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز تھے۔

فواد عالم نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ حسن علی کی جنوبی افریقہ کے خلاف 10وکٹیں بھی فہرست میں شامل ہیں، حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں نئی گیند سے جنوبی افریقی کی ٹیم کو سنبھلنے ہی نہیں دیا۔
حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری دن میں پانچ وکٹ حاصل کی جس کے بعد وہ دس وکٹیں لینے والے بن گئے۔شاہین آفریدی کی بھارت کے خلاف تین وکٹوں پر نامزدگی کی گئی، شاہیں شاہ نے آئی سی سی میں بھارت کی اہم وکٹیں اپنے نام کی تھی انہوں نے بھارت کے اوپنر کو پہلے اوور میں پولین بھیجا تھا۔ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایٸرکیلئے ارشد اقبال,اعظم خان ,محمد وسیم جونیٸر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago