اگر عمران خان کشمیر کا الیکشن جیت گئے تو ہم نتائج قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن

جنوبی وزیر ستان(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کشمیر کا الیکشن جیت گئے تو ہم دھاندلی زدہ نتائج قبول نہیں کریں گے،قبائلیوں کا انضمام تو کردیا گیا، اب اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے۔ اتوار کو یہاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں، پاکستان اور کشمیریوں کے 70 سالہ موقف سے غداری کی ہے، ہم نے

پہلے کہہ دیا تھا کہ عمران خان نے کشمیر پر سودا بازی کردی اور یہ بیان ہمارے موقف کا ثبوت ہے، اب دھاندلی سے آزاد کشمیر میں نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم اگر عمران خان کشمیر کا الیکشن جیت گئے تو ہم دھاندلی زدہ نتائج قبول نہیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلیوں کا انضمام تو کردیا گیا تاہم اب اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے، قبائل میں نہ پرانا قانون ہے اور نہ نئے قانون کو سمجھا جارہا ہے، مردم شماری میں قبائلیوں کے بھی ساتھ دھاندلی کی گئی، قبائلی ہجرت میں تھے اور مردم شماری کردی گئی ہمیں ایسی مردم شماری قبول نہیں، گلگت بلتستان کی آبادی 15 لاکھ ہے اسے صوبہ بنانے کی باتیں کی جارہی اور ڈیڑھ کروڑ والی آبادی قبائل کو صوبہ بنانے نہیں دیا جارہا ہمارا مطالبہ ہے کہ قبائل کو الگ صوبہ بنایا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی عوامی پذیرائی کا یہ عالم ہے کہ پچاس ضمنی الیکشن ہوئے اور 48 میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ خریداری کی قوت نہیں رہی، 90 دن کے اندر کرپشن کے خاتمے کی بات ہوئی، کرپشن ختم کرنا دور کی بات، کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے گئے، بجلی اور گیس مہنگی کردی گئی لیکن حکمران کہتے ہیں عوام ٹیکس نہیں دیتے، تمہارے جیسے آدمی کو عوام ٹیکس کیوں دے، عمران خان جعلی اور ڈمی وزیراعظم ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا، خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان…

23 mins ago

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے…

37 mins ago

وزیراعظم کے دورے میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے معاملات آگے بڑھے ہیں، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز…

45 mins ago

سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

54 mins ago

یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی…

1 hour ago

توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے توہین رسالتﷺ، توہین قرآن کے مشہور کیس کا فیصلہ…

1 hour ago