گلوبل وارمنگ کو کنٹرول نہ کیا گیا تو نتائج بہت خطرناک ہوسکتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کو کنٹرول نہ کیا گیا تو نتائج بہت خطرناک ہوسکتے ہیں، درجہ حرارت بڑھنے سے جنگلوں میں آگ لگنا شروع ہوگئی ہے، 10 ارب بلین ٹری سونامی ہمارے لیے بہت ضروری ہے، شہروں کیلئے ماسٹرپلان 6 ماہ سے ایک سال میں تیار ہوجائیں گے . انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے شکرگزار ہیں، بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیات کا مسئلہ ہے، میں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے گلوبل وارمنگ کو روکنے کی ضرورت ہے، ڈی آئی خان جیسے علاقوں میں بارشیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں، درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے جنگلوں میں آگ لگنا شروع ہوگئی ہے .


عمران خان نے کہا کہ گلوبل وارمنگ روکنے کیلئے بہت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اگر اس کو کنٹرول نہ کیا تو یہ بہت خطرناک ثابت ہوگا .

انہوں نے کہا کہ 10ارب بلین ٹری سونامی ہمارے لیے بہت ضروری ہے، ہمیں اپنے جنگلات کو بچانا ہے، ہمیں نیشنل پارکس کو بچانا ہے، ہم نے اب تک 15نئے نیشنل پارک ڈکلیئر کیے، ڈی آئی خان کے بنجرعلاقوں میں درخت لگائے جس سے وہاں وائلڈ لائف آگئی، ہم نے اپنے نیشنل پارکس اور جنگلات کی حفاظت کرنی ہے .

انہوں نے کہا کہ شہر پھیلتے جارہے ہیں، اسلام آباد میں نیشنل پارکس میں انکروچمنٹ شروع ہوگئی ہے، لاہور میں درخت کاٹنے کیوجہ سے آلودگی بہت زیادہ ہوگئی ہے، ڈی آئی خان جیسےعلاقوں میں بارشیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں، ان علاقوں میں ہم نے جنگل لگایا . شہروں کے لیے ماسٹرپلان 6 ماہ سے ایک سال میں تیار ہوجائیں گے . مختلف ممالک نے ماحولیاتی آلودگی کو تاخیر سے سنجیدہ لیا، پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیات کا مسئلہ ہے، آنے والی نسلوں کیلئے گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں