بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس تفتیش میں ایک نیا موڑ آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس تفتیش میں ایک نیا موڑ آگیا ہے . اے آر وائے نیوز کے مطابق لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں سامنے آنے والے دو ناموں میں سے مرکزی ملزم ساجد گرما کی سابق انکاؤنٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کے ساتھ تصویر منظر عام پر آئی ہے .


پولیس کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کے ساتھ ملزم کی تصویر منظر عام پر آنےکے بعد تفتیش میں نیا موڑ آیا ہے . پولیس نے عابد باکسر سے بھی پوچھ گچھ کر نے کا فیصلہ کیا ہے . پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ساجد گربا ڈیوٹی فری شاپ میں غیرملکی کرنسی ایکسچینج کرنے کا کام کرتا ہے ،اس کے بلال یاسین کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے . قبل ازیں بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے تین کردارسامنے آئے تھے ،گرفتار ملزم افضل نے تحقیقات میں بتایا کہ وہ شوٹرزکو نہیں جانتا، اسلحہ ساجد کے کہنے پر دیا .

میڈیارپورٹس کے مطابق بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں شوٹر کو اسلحہ فراہم کرنے والے مرکزی ملزم افضل کو گرفتار کرلیا گیا ، افضل نے تحقیقات میں بتایاکہ شوٹرزکو نہیں جانتا . بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوٹر کو اسلحہ فراہم کرنے والے مرکزی ملزم افضل کو گرفتار کیا . دوران تفتیش افضل کے انکشاف پر دو اہم کردار ساجدگرمااورمحسن سامنے آئے ہیں ، افضل نے تحقیقات میں بتایاکہ شوٹرزکو نہیں جانتا، اسلحہ ساجد کے کہنے پر دیا .
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں سامنے آنے والا محسن جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے جب ساجد گرما کو تفتیش کے لیے فون کیا تو فرار ہوگیا، اس سلسلے میں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں . اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ بلال یاسین پر حملے میں ملوث دو اہم کرداروں کی شناخت کی گئی تھی ، دونوں ملزمان نے شوٹرز کو فائرنگ کے لیے بھیجا تھا، گرفتاری کے بعد واقعے کے محرکات کا علم ہوگا .
دوسری جانب کیمروں کی مدد سے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تصویر پولیس کی جانب سے جاری کی جاچکی ہے اور شوٹرز کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں . ایک حملہ آور نے سبز اور ایک نے سیاہ جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ حملہ آوروں نے منہ پر رومال لپیٹ رکھے تھے اور کچھ دور جاکر حملہ آوروں نے چہروں سے رومال ہٹائے .

. .

متعلقہ خبریں