وزیراعظم کا مریم نواز کی نئی آڈیو لیک میں عدم دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں ایجنڈے کے علاوہ بھی بعض موضوعات پر اظہار خیال کیا . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں مریم نواز کی آڈیو لیک کی باز گشت بھی سنی گئی .

کابینہ ارکان کو مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے مریم نواز کی آڈیو لیک کے بارے میں آگاہ کیا تاہم وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں آڈیو لیک پر زیادہ بات چیت سے گریز کیا .
وزیراعظم اس معاملے پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا . وزیراعظم نے صرف اتنی بات کی کہ ان کی تو دباؤ ڈال کر من پسند فیصلے لینے کی روایت رہی ہے . خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی کہ آئندہ کوئی سفیر بھی وزارتِ خارجہ کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کرے گا .

میڈیا ذرائع کہتے ہیں کہ وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفیر وزراء سے ملاقات کر سکیں گے ، ایسی تمام ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا . دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات میں غیر رسمی انداز میں بیٹھنا مہنگا پڑ گیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب کے ساتھ بیٹھنے کے انداز پر سعودی شہریوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ، شاہ محمود قریشی کے سعودی سفیر کے ساتھ رسمی ملاقات میں غیر رسمی انداز میں بیٹھنے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا تانتا بندھ گیا . صارفین کا کہنا ہے کہ پاؤں کا رخ مہمان کی جانب کرنا مہمان کی توہین ہے، یہ انداز احترام کی نشاندہی نہیں کرتا .

. .

متعلقہ خبریں