اسلام آباد ؛ سعودی عرب کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والے پرواز نے جیسے ہی ٹیک آف کیا تو اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ، جس کے باعث طیارے کے کپتان کو فوری طور پر ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرنا پڑا جس میں پرواز کی دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی ، جس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کے پائلٹ کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی۔
معلوم ہوا ہے کہ لینڈنگ کی اجازت ملنے پر طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت کے ساتھ جہاز کو لینڈ کروایا ، جس کے بعد انجینئرز کی جانب سے طیارے کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا جب کہ مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ طیارہ آج دوپہر دوبارہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز پہلے ملتان سے جدہ جانیوالی پرواز میں بھی فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی ، ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں اڑان کے کچھ دیر بعد ہی فنی خرابی پیدا ہو ئی ، بوئنگ 777 طیارے کے کارگو گیٹ کے وارننگ الارم بجنے لگے ، کپتان نے مسقط ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا جس کے بعد فوری طور پر طیارے کو لینڈ کرایا گیا ، طیارے کو مسقط ائیر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا جہاں طیارے کی مکمل جانج کے بعد جہاز کو جدہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

اس سے قبل 10 دسمبر کو غیر ملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ، فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ، یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا ، طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر اترا ، ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہو گیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

9 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

36 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

55 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

60 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

1 hour ago