ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی ، 7 افراد جاں بحق ، تین زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (قدرت روزنامہ)  پیر  محل کے نواحی گاؤں میں گیس لیکیج کے باعث  اگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں  7افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  محمد حسین نامی شخص کے گھر  کے ایک کمرے میں 10افراد موجود تھے کہ اچانک گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی ، آگ کے باعث سکینہ بی بی ، مافیہ بی بی ، حمزہ وحید ، آمنہ وحید ، عذرا وحید ، افشاں وحید اور رشید جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد حسین اور وحید سمیت تین زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کر دیا گیا .

افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں  وزیراعلی عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے  رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا .

. .

متعلقہ خبریں