ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی ، 7 افراد جاں بحق ، تین زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (قدرت روزنامہ)  پیر  محل کے نواحی گاؤں میں گیس لیکیج کے باعث  اگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں  7افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  محمد حسین نامی شخص کے گھر  کے ایک کمرے میں 10افراد موجود تھے کہ اچانک گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی ، آگ کے باعث سکینہ بی بی ، مافیہ بی بی ، حمزہ وحید ، آمنہ وحید ، عذرا وحید ، افشاں وحید اور رشید جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد حسین اور وحید سمیت تین زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں  وزیراعلی عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے  رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

11 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

20 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

47 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

56 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago