’رزلٹ روک دیئے گئے ہیں ‘تحریک انصاف کی واضح برتری کے بعد مریم نواز شریف کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر الیکشن میں پولنگ مکمل ہو نے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان تحریک انصاف 17 نشستوں پر آگے ہے ،ایسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’رزلٹ روک دیئے گئے ہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں گنتی کا عمل جاری ہے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 17 نشستوں پرواضح مارجن کے ساتھ آگے ہے۔ضلع باغ میں ایل اے 14 پر مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 16 ہزار سے زائد ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں ،ایل اے 15 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار تنویر الیاس خان 7 ہزار ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اس حلقے میں دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں تاہم سردار تنویر الیاس خان کی جیت یقینی بتائی جا رہی ہے ۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ رزلٹ روک دیئے گئے ہیں ،جبکہ یہی الزام وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی عائد کیا ہے ۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔…

11 mins ago

ایسے مرد بھی ہیں جو صرف حوصلہ شکنی کرتے ہیں؛ فلم ہیرامنڈی کی اداکارہ کی شوہر پر تنقید

ممبئی(قدرت روزنامہ)نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی فلم ہیرا منڈی میں وحیدہ کا کردار نبھانے…

3 hours ago

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے کروڑوں کا سامان چوری، 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے مال خانہ سے…

3 hours ago

راولپنڈی؛ کرائے کا گھر دیکھنے آئی خاتون سے مالک مکان کی زیادتی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محلہ اکال گڑھ میں کرائے کا مکان دیکھنے آئی چار بچوں کی ماں…

3 hours ago

نیپرا نے کے الیکٹرک کو بہترین کارکردگی والی کمپنی قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیپرا نے کے الیکٹرک کو بہترین کارکردگی والی کمپنی قرار دیدیا۔ ہیلتھ…

3 hours ago

وزیرداخلہ کا سمندرپار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس

لندن(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کا دورہ کیا…

4 hours ago