امریکی فوجوں کا انخلا ، افغان صورتحال اور پاکستان کا کردار ، علامہ طاہر اشرفی نے واضح پیغام دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ اسلام میں بین المذاہب ہم آہنگی کا درس دیا گیا ہے ، افغانستان میں جو صورتحال ہے ہمیں جاگنے کی ضرورت ہے . اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان سب کاملک ہے، عدم برداشت پھیلانے والوں کے خلاف ہمیں مل کر کھڑا ہونا ہوگا،ہم پاکستان میں کسی کو بھی بد امنی اور فرقہ واریت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے،شر پسند عناصر کے خلاف بلا تخصیص کارروائی ہو گی اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا .

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے حق میں ہیں، افغانستان میں امن پاکستان میں امن ہے . انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ، توقع ہے افغانستان بھی اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا . . .

متعلقہ خبریں