ایم کیو ایم رہنما کے گھر کے باہر ڈیلیوری بوائے پر فائرنگ کا معاملہ ،خواجہ اظہار الحسن نے ایسا اعلان کردیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم )پاکستان کے مرکزی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈیلیوری بوائے کو صحت یابی تک تنخواہ اور ادویات خود فراہم کروں گا . نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ اظہار کے گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈیلیوری بوائے کے معاملے پر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ واقعہ افسوس ناک ہے، زخمی کا علاج نجی ہسپتال میں خود کروا رہا ہوں، مکمل صحت یابی تک اس کو تنخواہ اور ادویات بھی فراہم کروں گا .

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے وقت میں گھر پر موجود نہیں تھا، فائرنگ فلیٹ کے سامنے ہوئی، سرکاری محافظ کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی، ملزم کی تفصیلات پولیس کو فراہم کردی ہیں، گرفتاری میں مدد کریں گے . یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کے گارڈ کی فائرنگ سے ڈیلیوری بوائے زخمی ہوگیا تھا . ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ڈیلیوری بوائے گھر میں کھانا دینے آیا تھا، 2 سے 3 بار گھر کی بیل بجائی تو سیکیورٹی عملے سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا . . .

متعلقہ خبریں