وہ ملک جس میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر آگئے ٗ وزیراعظم کو اپنی کابینہ سمیت گھر جانا پڑ گیا

الماتے(قدرت روزنامہ)قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے، پرتشدد مظاہروں کے بعد قازقستان کے صدر نے کابینہ برطرف کر دی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قازقستان کے صدر نے وزیراعظم عسکر مامن کا استعفی قبول کرلیا ہے، نائب وزیراعظم نئی کابینہ کی تشکیل تک وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔دارالحکومت الماتے اور مغربی صوبے منگیستو میں 19 جنوری تک ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا اور رات 11بجے سے صبح 7بجے تک کرفیو بھی نافذ رہے گا۔واضح رہے کہ قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مظاہرے جاری تھے، پولیس نے

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ، اسٹن گرینیڈ کا استعمال کیا ۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 95 پولیس اہلکارزخمی ہوئے جبکہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Recent Posts

سموگ تدارک سے متعلق کیس؛ ٹریبونل کو ماحولیاتی کمیشن کے کسی بھی اقدام پر حکم امتناعی دینے سے روک دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونل کو ماحولیاتی کمیشن کے…

2 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف جائزہ…

3 mins ago

تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد بڑھیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے تجارتی خسارے میں مسلسل دوسرے ماہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا…

8 mins ago

پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

22 mins ago

کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ…

26 mins ago

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کا بالی ووڈ میں ڈیبیو

کولکتہ(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے بالی ووڈ میں بطورِ…

36 mins ago