اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہباز شریف کا کہنا ہےکہ اب مودی سرکار کشمیریوں کو غیر انسانی بنانے کے مشن پر نکلی ہے جن کی بہادری اب بھی افسانوی ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ 5 جنوری اقوام متحدہ کے کشمیریوں سے کیے گئے ایک ادھورے وعدے کی یاد دہانی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے 73 سالوں میں، ہندوستان کو مقموضہ کشمیر میں حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے بچنے کی اجازت دی گئی ہے۔
وزیراعظم کا کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پرپیغام
وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنےعزم پر ثابت قدم ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کا سیکیورٹی کونسل کا عہد پورا نہیں ہوا۔ ہندوتوا مودی حکومت ڈھٹائی سے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں، انسانی ہمدردی کے قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی کنونشنز کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت اور ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کرتا ہے۔ بین الاقوامی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر کارروائی کرنی چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…