کل ملک بھر نے خود ساختہ امین کا تماشہ دیکھا ، پلوشہ خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پلوشہ خان نے کہا ہے کہ کل ملک بھر نے خود ساختہ امین کا تماشہ دیکھا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ملک بھر نے خود ساختہ امین کا تماشہ دیکھا ، سات سات تک جو جھوٹ بولتا رہا ، ان لوگوں سے فنڈنگ لی جو آئین پاکستان کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا اصل چہرہ ساری قوم نے دیکھ لیا ، رنگے ہاتھ پکڑے جانے پر چور دھمال ڈالنا شروع ہوگیا ، پکڑے جانے کے بعد ڈھٹائی کا تماشہ لگاتے ہیں۔
پلوشہ خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے نکات سب نے پڑھے ، یہ ڈونر کون ہیں، کیوں پیسہ دے رہے تھے ، کونسا انٹرنیشنل ایجنڈا ہے جس کی بناء پر سکوت کشمیر ہوا ، سکوت سفارتکاری ہوا ، آج دنیا میں تنہا تھا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر نے کہا کہ وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ پی پی پی سے آسانی سے بات منوا لیتا تھا۔دوسری جانب سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا روز فارن فنڈنگ کا بتایا جاتا ہے ، یہ کیس پی ٹی آئی کے اکبر ایس بابر نے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کا کیس دیگر جماعتوں پر کر دیا ، ان کو معلوم ہی نہیں تھا ایسا کچھ دیگر سیاسی جماعتوں نے نہیں کیا ، تحریک انصاف کی درخواست پر کچھ بھی نہیں لگا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ کو مس ہینڈل کیا ، یہ لوگ روز آکر بینڈ بجاتے ہیں کہ فلاں نے یہ کیا ، خان صاحب اپنے اکاؤنٹس درست انداز میں بتاتے تو ای سی پی کو کیا ضرورت تھی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر نے کہا ہے کہ اسد عمر صاحب ڈونیشن اور اکاؤنٹنگ سمجھتے ہیں ، شبر زیدی آپ کے پاس تھے ان سے مشورہ لیتے ، دنیا بھر پر الزام لگانے کی جگہ پی ٹی آئی غلطیاں مانے ، ہمارے پاس تمام ریکارڈ وجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں میرے سامنے ای سی پی میں اکاؤنٹ رکھیں ، تحریک انصاف تماشہ کر کے ای سی پی پر پریشر نہیں ڈال سکتے ، ای سی پی کی رپورٹ پر کہا گیا کہ پبلک نہ کیا جائے ، لوگوں پر الزام لگانے کی جگہ تحریک انصاف اپنے آپ کو درست کریں۔

Recent Posts

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے…

5 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی…

15 mins ago

’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار…

30 mins ago

پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے…

34 mins ago

چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے تاریخ کے مختلف مراحل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے‘گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong)کی ملاقات…

45 mins ago

توشہ خانہ ٹوکیس، بشریٰ بی بی نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ…

55 mins ago