زیادہ اہمیت والے علاقوں کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ اس میں دارالحکومت کابل سمیت دیگر اہم شہر اور سرحدی علاقے شامل ہیں . انہوںنے کہا کہ افغان فورسز ملک کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت پر بھی اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں . برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق الاسکا میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے امریکہ کے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ افغان سیکورٹی فورسز کا پہلا ہدف طالبان تحریک کی جانب سے ملک کی زیادہ زمین کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کو کم کرنا ہے اوران کی قوت کو گھٹانا بھی ہے . لائیڈ آسٹن نے دعویٰ کیا کہ افغان سیکیورٹی فورسز پیش قدمی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں لیکن دیکھنا ہو گا کہ آئندہ کیا ہوتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے افغان فورسز طالبان کی پیش قدمی کو آہستہ کریں کہ یہی ان کے مفاد میں ہے اور موجودہ حالات میں بہترین حکمت عملی بھی یہی ہے . . .
الاسکا(قدرت روزنامہ) امریکہ کے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے افغان فورسز کا بنیادی مقصد طالبان کی جنگی قوت کو کمزور و آہستہ کرنا ہے . انہوںنے کہا کہ افغان فورسز اپنی جنگی حکمت عملی کے تحت زیادہ اہمیت والے علاقوں میں اپنی پوزیشن بھی مستحکم بنا رہی ہیں .
متعلقہ خبریں