’طالبان کی قوت کم کرنا افغان سیکیورٹی فورسز کی حکمت عملی ہے‘ امریکی سیکریٹری دفاع کا دعویٰ

الاسکا(قدرت روزنامہ) امریکہ کے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے افغان فورسز کا بنیادی مقصد طالبان کی جنگی قوت کو کمزور و آہستہ کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ افغان فورسز اپنی جنگی حکمت عملی کے تحت زیادہ اہمیت والے علاقوں میں اپنی پوزیشن بھی مستحکم بنا رہی ہیں۔زیادہ اہمیت والے علاقوں کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ اس میں دارالحکومت کابل سمیت دیگر اہم شہر اور سرحدی علاقے شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ افغان فورسز ملک کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت پر بھی اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق الاسکا میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے امریکہ کے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ افغان سیکورٹی فورسز کا پہلا ہدف طالبان تحریک کی جانب سے ملک کی زیادہ زمین کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کو کم کرنا ہے اوران کی قوت کو گھٹانا بھی ہے۔لائیڈ آسٹن نے دعویٰ کیا کہ افغان سیکیورٹی فورسز پیش قدمی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں لیکن دیکھنا ہو گا کہ آئندہ کیا ہوتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے افغان فورسز طالبان کی پیش قدمی کو آہستہ کریں کہ یہی ان کے مفاد میں ہے اور موجودہ حالات میں بہترین حکمت عملی بھی یہی ہے۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

1 hour ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

8 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

8 hours ago