اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسد عمر نے کہا ہے کہ شیخ رشید گہری نظر سے کام کرتے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی سوانح حیات “لال حویلی سے اقوام متحدہ تک” کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جاپان، چین، انڈونیشیا سمیت متعدد ممالک کے سفیروں اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔وفاقی وزراء اسد عمر، غلام سرور، اعجاز شاہ اور تقریباً 20 ممالک کے سفیروں نے تقریب میں شرکت کی۔
اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کتاب دلکش اور دلچسپ ہوگی ، ہماری سیاست میں ارب پتی لوگ آتے ہیں ، ایسے معاشرے میں مڈل کلاس آدمی کا آنا عام بات نہیں ، شیخ رشید اپنے حلقے کی بہتری کے لیے ہر وقت کوشش کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ بننے کے بعد شیخ رشید کی اپنے کام پر گرفت ہے ، شیخ رشید گہری نظر سے کام کرتےہیں ، خوش قسمتی ہے کہ شیخ رشید کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، مشکل حالات میں شیخ رشید نے مجھے سپورٹ کیا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ شیخ رشید کا عوام کی نبض پر ہاتھ ہوتا ہے جس سے ہمیں کابینہ میں فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…