پورنو گرافی سکینڈل، راج کندرا کے خلاف گھیرا مزید تنگ، دفتر میں بنائی گئی خفیہ الماری سے اہم فائلیں برآمد

ممبئی (قدرت روزنامہ)پورنو گرافی کے کیس میں گرفتار بھارتی اداکار ہ شلپا شیٹی کے شوہر اور معروف بزنس مین راج کندرا کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے لگا ہے۔ پولیس نے راج کندراکے دفتر پر چھاپے کے دوران ایک خفیہ طور پر بنائی گئی الماری سے اہم فائلیں برآمد کی ہیں جن سے راج کندرا کے خلاف مزید ثبوت مل گئے ہیں۔

بھارتی میڈ یا کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ خفیہ الماری سے ملنے والی فائلیں راج کندر اپر بنائے گئے کیس میں کئی راز فاش کر سکتی ہیں، فائلوں میں مالی لین دین سے متعلق اور کرپٹو کرنسی سے وابستہ اہم معلومات درج ہیں۔

انویسٹی گیشن ٹیم نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق راج کندرا 121 ویڈیو کسی کو ایک اعشاریہ دو ملین امریکی ڈالر کے عوض بیچنے والے تھے جس کے لئے ملزم نے ایچ ایس اکاونٹ ، ایچ ایس آپریشن اور ایچ ایس ٹیک ڈاون کے نام سے تین واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ پولیس نے بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرااور ان کے ساتھی ریان تھورپے کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا تھاجس کے بعدعدالت نے 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

1 hour ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

1 hour ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

2 hours ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

3 hours ago