پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل متعدد بڑے سیاسی نام پیپلزپارٹی میں شامل

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل متعدد بڑے بڑے سیاسی نام پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 60 سے زائد سابق چیئرمین، وائس چیئرمینوں کی شمولیت کا خیرمقدم، بلاول بھٹو کل ظہرانہ دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کرکے بڑے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شامل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
پنجاب کے مختلف شہروں سے گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 60 سے زائد چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تمام ارکان آج راجہ پرویز اشرف ،ناصر حسین شاہ، حسن مرتضی کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

تمام نئے ارکان کل دوپہر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا ہے ۔ مرتضیٰ جاوید، سرداریوسف و دیگر کی درخواست پر ای سی پی نے فیصلہ جاری کیا۔ کے پی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ 27مارچ کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 16 جنوری کو کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سردی کی شدت کے باعث انتخابات دو ماہ بعد کروائے جارہے ہیں۔
صوبے میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویڑن سمیت دیگر 18 اضلاع میں الیکشن ہوں گے۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں خیبرپختون خواہ کے17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتی جماعت تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان (فضل الرحمان گروپ) نے حیران کن نتائج دئیے۔الیکشن میں ہونے والی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر خیبرپختون خواہ سے رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی خود کرنے اور امیدوار کے معاملے میں کارکنان کے تحفظ دور کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago