لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اچھا؟ تو پھر سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعے کیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں
کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟،تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں، سوچو جب جواب دینا پڑا کہ کس کس سے پیسے وصول کئے، کہاں کہاں خرچے، ملازمیوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیرپھیر کیا اور واردات انجام دی! آپ نہ صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…