لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارلحکومت میں بارش کے باعث اسموگ میں واضح کمی پوگئی ہے، آلودگی کی شرح کم ہوکر196 ایئرکوالٹی انڈیکس تک آگئی ہے، لاہور267 اے کیوآئی کے ساتھ آلودہ شہروں میں سرفہرست تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں جمعرات تک بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور میں جاری بارشوں کے باعث فضاء میں اسموگ شرح انتہائی کم ہوگئی ہے، جس کے بعد آلودگی کی شرح کم ہوکر196 اےکیو آئی تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل لاہور اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس267 ریکارڈ کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست تھا۔ دوسری جانب لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی اور دھند کے باعث اندرون و بیرون ممالک آنے اور جانے والی 1 پرواز منسوخ جبکہ 2پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں ۔
سرین ایئر کی کراچی سے لاہور انیو الی پرواز 522منسوخ جبکہ سرین ائیر کی لاہور سے کراچی جانیو الی پرواز 525 اورسرین ایئر کی کراچی سے لاہور انے و الی پرواز 524 تاخیر کاشکارہوئی ۔
علاوہ ازیںدھند کے باعث دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں بھی تاخیر کاشکار ہوئیں ۔ شدید سردی میں مسافر ریلوے پلیٹ فارموں پر گھنٹوں اپنی اپنی ٹرین چلنے کا انتظار کرتے رہے ۔ پاکستان ایکسپریس 4گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 3گھنٹے ، تیز گام 3گھنٹے ،کراچی ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،خیبر میل ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،عوام ایکسپریس 2گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 2گھنٹے ،رحمان بابا ایکسپریس 2گھنٹے ،گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس2 گھنٹے ،ملت ایکسپریس2 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 2گھنٹے اور سر سید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…