تحریک عدم اعتماد کیلئے پی ٹی آئی ارکان اپوزیشن سے رابطے میں ہیں،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے پی ٹی آئی ارکان اپوزیشن سے رابطے میں ہیں، پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے بات کریں گے، حکومت کو جمہوری طریقے سے گرایا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کا مشترکہ ہائبرڈ اجلاس پوا، اجلاس کے بعد سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی نے میڈیا بریفنگ دی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کے سربراہ بھی وہی بات دہرا رہے ہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کے قیام کے پہلے دن کہا تھا کہ جمہوری طریقہ کار سے اس حکومت کو گرایا جائے، تحریک انصاف کے ارکان اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ساڑھے3 سال بعد حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کیا۔ شازیہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کنگال اور وزیراعظم امیر ہوتا جارہا ہے، جبکہ پاکستان کا قرضہ تاریخی سطح پر ہے اور ہر شخص تقریباً پونے 2 لاکھ کا مقروض ہو چکا ہے۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی واضح کرتی ہے کہ وہ کسی کی سپورٹ سے ہی آئے ہیں۔ انہیں عوام کی فکر نہیں ہے اور اس ہی لیے ہم انہیں سلیکٹڈ کہتے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ اجلاس میں مہنگائی سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، عوام تحریک انصاف کی حکومت سے پریشان ہے، ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام غریب اور ملک کا وزیراعظم امیر سے امیر ترین ہوگیا ہے، ایک سال کے دوران عمران خان کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago