سشمیتا سین دانیال ظفر کی فین ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین گلوکار دانیال ظفر کی فین ہوگئیں۔حال ہی میں دانیال ظفر کے گانے ’’اُڑھ چلیے‘‘ سے لطف اندوز ہونے والی سشمیتا سین کی ایک ویڈیو نے ٹویٹر صارفین کی توجہ حاصل کی۔
اداکارہ سشمیتا سین اپنی بیٹی کے ساتھ کار میں سفر کر رہی تھیں جس کی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی اور دانیال ظفر کی خوب تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ممبئی کی تازہ ہوا، ڈرائیو، کھلا آسمان اور بار بار سنا جانے والا علیسہ کا پسندیدہ گانا۔

سابق مس یونیورس کی جانب سے اپنے گانے ’’اُڑھ چلیے‘‘ کی تعریف پر دانیال ظفر بہت خوش دکھائی دیئے اور انسٹاگرام کی ان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے خواب دیکھا تھا اس گانے کو کھلی فضا، تیز ڈرائیو میں سُنا جائے اس خواب کو آپ نے سچ کر دکھایا آپ کا بہت بہت شکریہ۔

سشمیتا سین بھی خود کو روک نہیں پائیں اور انسٹاگرام پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ دانیال آپ ایک اچھے انسان ہیں جب کہ آپ کا پیغام بھی بہترین ہے، آپ کی آواز آپ کے دل کی آواز ہے۔معروف اداکارہ نے لکھا کہ سرحد پار لوگوں اور ان کے خوابوں کو جوڑنے کی طاقت حاصل کرنا کتنی بڑی نعمت ہے!! ماشاءاللہ۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

1 min ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

11 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

23 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

29 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

35 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

44 mins ago