راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس میں پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ معاشی صورتحال کا ہر شعبے میں عمل دخل ہوتا ہے، مگر ہمارے معاشی چیلنجز نئے نہیں ہیں اور اللہ کا شکر ہے مسلح افواج نے ملک کے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ بھی کیا ہے . مہنگائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو بھی مہنگائی
کا احساس ہے، پاک فوج عوام سے الگ نہیں، پاک فوج کا جوان اور افسر بھی ایسے ہی بازار سے جاکر اشیا خریدتا ہے جیسے عوام، جس طرح عوام مہنگائی سے متاثر ہوتے ہیں ویسے ہی پاک فوج کا جوان اور افسر بھی مہنگائی سے متاثر ہوتا ہے .
پاک . چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبوں پر کام کامیابی سے جاری ہے اور بہت جلد سی پیک کے جاری منصوبوں کا میڈیا کے نمائندوں کو دورہ بھی کرایا جائے گا . انہوں نے مزید کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ، اسٹیبلشمنٹ کو ڈیل اور اس طرح کی باتوں سے باہر رکھا جائے،کچھ عرصے سے پاکستان کے اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے،شرپسند عناصر پہلے بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے،
. .