جدہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے یکم محرم سے بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمرہ کے خواہش مند افراد اب سعودی عرب آ سکتے ہیں۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کیے جانےو الے اعلان کے مطابق زائرین کورونا ایس او پیزکے تحت سعودی عرب پہنچیں گے، جس کے لیے مملکت کی منظور
شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔اطلاعات ہیں کہ غیرملکی زائرین کو مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی، کورونا سے متاثر ممالک کے شہریوں کی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔وزارتِ حج و عمرہ نے درخواست دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے ابھی وضاحت نہیں کی، اس حوالے سے جلد طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بجٹ 25-2024 پر تنقید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز سینیٹ نے فنانس بل 2024 کے لیے اپنی سفارشات کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 16 افراد قتل…