2013 کے الیکشن میں عارف نقوی کی غیر ملکی کمپنی نے تحریک انصاف کی فنڈنگ کی،تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کاروباری شخص عارف نقوی کی غیر ملکی کمپنی نے پاکستان تحریک انصاف کو 2013ء کے عام انتخابات سے تھوڑا قبل 20؍ لاکھ ڈالرز کی بھاری رقم ادائیگی کی تھی۔روزنامہ جنگ میں عمر چیمہ کی شائع خبر کے مطابق یہ انکشاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی جانے والی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ووٹن کرکٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کی جانب سے دیے جانے والے ڈونیشن (خیراتی رقم) کو دیکھا جائےتو یہ شاید کسی بھی غیر ملکی کمپنی کی جانب سے دی گئی رقم ہے جس کی نشاندہی اسکروٹنی کمیٹی نے کی ہے۔پولیٹیکل

پارٹیز آرڈر 2002ء کے مطابق، کوئی بھی پارٹی غیر ملکیوں یا کمپنیوں سے فنڈنگ نہیں لے سکتی اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعت کو تحلیل کیا جا سکتا ہے۔اس قانون کے سیکشن (3)6 میں لکھا ہے کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ کسی غیر ملکی حکومت، ملٹی نیشنل یا علاقائی سطح پر انکارپوریٹڈ پبلک یا پرائیوٹ کمپنی، فرم، تجارتی یا پروفیشنل ایسوسی ایشن سے فنڈنگ پر پابندی ہے اور جماعتیں صرف افراد سے رقوم یا ڈونیشن لے سکتی ہیں۔سیکشن (4)6 میں لکھا ہے کہ اس قانون کے تحت ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنے پر رقم بحق سرکار ضبط کرلی جائے گی۔ غیر ملکیوں سے فنڈنگ لینے کا الزام ثابت ہونے کی صورت میں سیاسی جماعت کو تحلیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ آرڈر کے آرٹیکل 2 سی سوم میں لکھا ہے کہ غیر ملکی مدد سے چلنے والی پارٹی کی تشریح اس انداز سے کی گئی ہے کہ ایسی جماعت جو غیر ملکی مدد، مالی یا کسی اور طرح سے، کے ذریعے چلائی جا رہی ہو اور یہ مدد غیر ملکی حکومت یا کسی غیر ملک کی سیاسی جماعت کر رہی ہو، یا اس کی فنڈنگ کا کچھ حصہ غیر ملکی افراد ادا کر رہے ہوں۔ الیکشن کمیشن کی جس اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی بات کی جا رہی ہے اس کے مطابق مبینہ طور پر کئی غیر ملکی افراد نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی ہے۔ جہاں تک ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کی بات ہے تو یہ کمپنی 2013ء میں عارف نقوی کی ملکیت تھی اور اس کے موجودہ اسٹیٹس کا علم نہیں۔یہ بات بھی معلوم نہیں کہ کمپنی کو کس ملک میں رجسٹر کرایا گیا تاہم، ایک اِسی نام سے ایک آف شور کمپنی کو کیمن آئی لینڈز میں رجسٹر کرایا گیا تھا۔عارف نقوی کے پاس برطانیہ میں ایک کوٹھی تھی جو آکسفورڈ شائر میں واقع تھی اور اس علاقے کا نام ووٹن پیلیس تھا۔ پی ٹی آئی کے ڈونر (خیرات دینے والے) کی حیثیت سے عارف نقوی کا نام شہ سرخیوں میں رہا ہے اور یہ اطلاعات بھی تھیں کہ اگر وہ برطانیہ میں فراڈ کے مبینہ الزامات کے تحت گرفتار نہ ہوتے تو حکومت میں اُن کے پاس ایک اہم عہدہ ہوتا۔عارف نقوی پر یہ الزامات امریکا نے عائد کیے تھے۔ أبراج گروپ سے قربت رکھنے والے برطانوی مصنف برائن بریواٹی نے لکھا ہے کہ جس وقت عارف نقوی گرفتار ہوئے اُس وقت عمران خان انہیں وزیر خزانہ مقرر کرنے والے تھے۔عارف نقوی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہیں کچھ مغربی افراد نے سازش کے تحت ہدف بنایا ہے۔ایک اور پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کاری شہباز گل نے کہا ہے کہ ووٹن کرکٹ لمٹیڈ کا تمام تر ریکارڈ قانونی ہے۔

Recent Posts

ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی…

1 min ago

آئینی ترامیم کا معاملہ:پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا مسودہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف،جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن…

12 mins ago

چینی کے اضافی ذخائر سے 5 لاکھ ٹن برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری…

15 mins ago

بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات،مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر…

22 mins ago

تجاویز قبول کی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

26 mins ago

چیف جسٹس کی سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے…

29 mins ago