(قدرت روزنامہ)حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہےکہ تبدیلی کا اصل چہرہ سامنے آنے پر لوگوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔
فارن فنڈنگ اسکروٹننی کمیٹی کی رپورٹ پر مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہاکہ تہلکہ خیز رپورٹ میں تصدیق ہو گئی کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز حاصل کیے، فنڈز کو کم دکھایا اور درجنوں بینک اکاؤنٹس چھپائے۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے سات سالوں سے ان تحقیقات کو رکوانے کی تگ و دو میں مصروف عمران خان کے کارنامے قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ دوسروں پر من گھڑت الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف مستند رپورٹ چوری ، خرد برد اور مشتبہ ذرائع سے فنڈنگ کی نشاندہی کرتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے کہاکہ اس ہیر پھیر کی تہہ تک پہنچنا اشد ضروری ہے قوم کے سامنے حقائق آنے چاہئیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ فراڈ کروڑوں سے شروع ہوا ہے اور اربوں روپے تک جائے گا ۔
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel