لوگوں کو چور، ڈاکو کہنے والا خود چور ثابت ہوا، رانا ثنا اللہ

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو چور، ڈاکو کہنے والا خود چور ثابت ہوا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے حکومت مخالف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے عوام کے جیبوں سے پیسے لوٹے ہیں اور انسانیت کے نام پر فنڈز اکٹھے کر کے خرد برد کیے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ملک دشمنوں سے پیسہ لیا گیا ہے اور چندہ دینے والے حکومت کے ہی فائدہ اٹھانے والے لوگ ہیں۔ آٹا، چینی بحران پر یہ لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ ان کی کرپشن اور غبن پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے۔ انہوں نے سال، ڈیڑھ سال میں ملکی معیشت تباہ کر دی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب ان کا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہو گا اور اب ان کے ملک پر مزید مسلط رہنے کا کوئی جواز بھی نہیں ہے۔ اب وقت آیا ہے کہ اسے وزیر اعظم ہاؤس سے گھسیٹ کر باہر نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چور چور اور ڈاکو ڈاکو کہنے والا خود چور ثابت ہوا اور جس نے نالائق ٹولے کو مسلط کیا انہیں بھی معافی مانگنی چاہیے۔ فائدہ اٹھانے والوں کے 50 کروڑ کے چندے کے فنڈز موجود ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ توشہ خانے کی 10 کروڑ مالیت کی گھڑی فروخت کرتے ہوئے یہ پکڑے گئے لیکن توشہ خانہ پر نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اگر ادارے غیر جانبدار رہیں تو یہ اچھی بات ہے اور ٹیپ اس دن چلائی گئی جب اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب چاہیں آسکتے ہیں کوئی انہیں نہیں روک سکتا لیکن اگر نواز شریف یہاں آئے تو انہیں انصاف نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم نواز شریف ہی ہیں۔

Recent Posts

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

1 min ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

6 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

8 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

13 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago