زیادہ قہوہ پینا کتنا نقصان دہ؟غذائی ماہرین کا انتباہ!

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں پانچ بار سے زیادہ قہوہ کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہےقہوہ کی بہت ساری اقسام ہیں اور اسے عموماْ صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے اور ماہرین صحت بھی کہتے ہیں کہ قہوہ یا سبز چائے کو روزانہ کے مشروب میں شامل کرکے شریانوں کی تنگی اور سختی دور کی جاسکتی ہے جب کہ شوگر، ہائی بلڈ پریشر، ذہنی دباوٗ، موٹاپے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سبز چائے کا استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

لیکن سیانوں نے بھی کہا ہے کہ زیادتی ہر چیز کی بری ہوتی ہے تو بڑوں کے اس مقولے پر ماہرین صحت نے بھی مہرلگا دی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ پانچ کپ سبز چائے کا استعمال کرنا چاہیے، اس سے زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔قہوہ کی زیادتی نیند، خون کی کمی، ذہنی دباوٗ اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کا سبب بن سکتی ہے۔ویسے سبز چائے جہاں موٹاپے کو کنٹرول کرتی ہے وہیں اس میں کیفین ہونے کے سبب جسمانی اعضا کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

6 mins ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

19 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

37 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

1 hour ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago