جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا معاملہ، وکلا کا ملک گیر عدالتوں کا بائیکاٹ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے معاملے پر پاکستان بار کونسل کی اپیل پر لاہور، کراچی اور ملک کے دیگر کئی شہروں میں وکلا نے آج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔تاہم عدالت عظمیٰ نے اپنے شیڈول کے مطابق مقدمات کی سماعت کی ۔

دوسری جانب وکلا کے بائیکاٹ کے باعث احتساب عدالتوں نے آج طے شدہ مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کردی ۔بڑے مقدمات میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کیس شامل ہے، توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔پنک ریذیڈنسی اور لیاقت قائم خانی ریفرنسز کی سماعت بھی بالترتیب 12 اور 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے معاملے پر ایک بار پھر غور کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کا اجلاس آج 6 جنوری کو طلب کر رکھا ہے۔

قبل ازیں جوڈیشل کمیشن نے ستمبر میں ہونے والے اپنے پہلے اجلاس میں اس معاملے کو موخر کر دیا تھا۔اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جونیئر ججوں کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے سے عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ ہو نے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 17 ججوں کی تعداد ہے اور ایک سیٹ ابھی تک خالی ہے۔

Recent Posts

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

4 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

25 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

30 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

36 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

43 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

47 mins ago