علی امین گنڈاپور اور سردار تنویر الیاس کی ملاقات ، آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپوراور ڈپٹی چیئرمین الیکشن کمیٹی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں آزاد کشمیر الیکشن ، پارٹی کی انتخابی مہم تیز کرنے اور وزیر اعظم عمران خان کے دوروں کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر کے مختلف حلقوں میں پارٹی پوزیشن پر وزیر امور کشمیر کو بریف کیا اور الیکشن کےحوالے سے حکمت عملی طے کی ۔سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام ہر ایک کشمیری گھر میں پہنچ رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں،مخالف سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں اپنی شکست واضح دکھائی دے رہی ہے،مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما اور سیاسی ورکرز روزانہ کی بنیاد پر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر علاقائی جماعتوں کی قیادت سکتے کی حالت میں ہے۔

وزیر امور کشمیر نے کہاکہ میں نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کی قیادت پر اعتماد کر چکے ہیں، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ سر دار تنویر الیاس نے کہاکہ پارٹی قیادت کی بہترین حکمت عملی سے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف مضبوط قوت بن چکی ہے، آزاد کشمیر کے لوگ عمران خان کے دورے کے منتظر ہیں،وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر میں تاریخ ساز استقبال کریں گے۔

دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور اور ایل 15وسطی باغ سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سردار تنویر الیاس خان کا سڑول بیر پانی میں سردار انور خان اور یاسر بیگ کی زیر قیادت منعقد شمولیتی پروگرام میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ،اس موقع پر سابق صدر مسلم کانفرنس یونین کونسل تھب راجہ محمد اقبال ، مرکزی رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز سمیت نمبردار صادق خان، سردارمحمدعزیز خان،محمد بشیر قریشی ،محمد جمیل قریشی،سردار عمر مشتاق اور دیگر افراد نے سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوۓ آمدہ انتخابات میں مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر سردار طاہر اقبال، سردار صغیر بیگ،سردار افتخار رشید،سردارامتیاز شاہین،راجہ مسعود منہاس، مولانا عبدالمالک،خواجہ بشیر احمد، محمد جنید ایڈووکیٹ اور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Recent Posts

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

6 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

14 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

22 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

29 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

37 mins ago

کیا خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے رابطہ کرلیا؟ افغان ناظم الامور کا اہم بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست…

46 mins ago