اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر دی ہے جس میں مہران گاڑی پر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے لگائے گئے ہیں جبکہ اس گاڑی سے پولنگ کا سامان اتارا جارہاہے ۔ اس حوالے سے حامد میر کا کہناتھا کہ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے چیف صاحب کچھ دنوں سے ٹی وی چینلز پر بڑے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے کہ الیکشن بڑا فئیر اینڈ فری ہو گا آج صبح جب لوگوں نے دیکھا کہ مظفر آباد میں تحریک انصاف کے پوسٹروں والی گاڑی میں پولنگ کا سامان
لایا گیا تو چیف صاحب کے سب دعوئوں کی قلعی کھل گئی۔دوسری جانب انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی صورت پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزادکشمیر فیصل راٹھور نے اپنے بیان میں کہاکہ دھاندلی ہوئی تو کشمیری اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے،گلگت والوں کو اسلام آباد پہنچنے کے لئے گھنٹوں چاہئے تھے کشمیری دو گھنٹے میں شاہراہ دستور پر ہوں گے۔ اپنے بیان میں فیصل راٹھور نے کہاکہ انتخابات پر شب خون مارا گیا تو کشمیر کے دونوں جانب منفی پیغام جائے گا، ہم کسی قسم کی دھاندلی کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ پر شب خون مارنے کا منفی پیغام کشمیر کے دونوں جانب جائے گا، کشمیر میں شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے، کارکنان سے کہوں گا پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے 5 اگست کے شب خون پر روایتی تقریر سے بڑھ کر کچھ نہیں کیا، مسلم لیگ ن ویسے ہی مودی کی یار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر میں رائے شماری کی بات کرتی ہے، پیپلز پارٹی کا فلسفہ ہے کہ کشمیر کے لیے ہزار سال تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تبدیلی کا حال دیکھ کر ہم نیا آزاد کشمیر نہیں بنانا چاہتے۔
آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے چیف صاحب کچھ دنوں سے ٹی وی چینلز پر بڑے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے کہ الیکشن بڑا فئیر اینڈ فری ہو گا آج صبح جب لوگوں نے دیکھا کہ مظفر آباد میں تحریک انصاف کے پوسٹروں والی گاڑی میں پولنگ کا سامان لایا گیا تو چیف صاحب کے سب دعووں کی قلعی کھل گئی
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…