فارن فنڈنگ کیس !!! آزاد اور شفاف تحقیقات کیلئے عمران خان سے فی الفور استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا گیا،وزیراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان فی الفور استعفیٰ دیں تاکہ آزاد اور شفاف تحقیقات کی جاسکیں، ان پر بیرون ملک فنڈنگ وصول کرنے، نیٹو کے کنٹریکٹر سے رقم حاصل کرنے کے ثبوت سامنے آچکے ہیں، بیرون ملک سادہ لوح پاکستانیوں کی دی گئی رقوم عمران خان نیازی نے اپنے اللے تللوں پر خرچ

کی ہے، دوسروں کو چور اور کرپٹ کہنے والے کا اپنا چہرہ مکروہ اور بھیانک نکلا ہے۔ جمعرات کے روز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم عمران خان فی الفور استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے پوری کوشش کی کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی رپورٹ شائع نہ کرے تاکہ ان کے کالے کرتوتوں پر پردہ پڑا رہے۔ لوگوں کو ایمانداری اور شفافیت کا درس دینے والے کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے۔ رپورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں سے قوم لینے کا انکشاف ہوا ہے جو انہوں نے اپنے کمپیوٹر آپریٹر اور مالیوں کے ذریعے رقوم وصول کرکے الللوں تللوں پر خرچ کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔ میں اس موقع پر قوم پر مسلط کرنے والوں اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں سے سوال کرتا ہوں کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جب کوئی جرم ثابت نہ ہوسکا تو ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے دس ہزار درہم تنخواہ وصول نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے اپنے اثاثوں میں ڈیکلیئر کی ہے جس پر انہیں نااہل قرار دے کر وزارت عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔ میں اس موقع پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے بھی سوال کرتا ہوں کیا ایسے شخص کو انہوں نے ایماندار قرار دیا ہے جس نے کروڑوں روپے غبن کئے۔ جب کہ میاں نواز شریف نے ملکی خزانے کو نہیں لوٹا نہ ان پر کوئی جرم ثابت ہوا ہے ‘ نہ کوئی چوری ثابت ہوئی انہیں نکالنے کے لئے بیٹے سے دس ہزار درہم تنخواہ نہ لینے کے جرم میں عہدے سے برخاست کیا گیا۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان خود کہا کرتے تھے کہ وزیراعظم جب تک اپنے عہدے پر براجمان رہے وہ آزاد اور شفاف تحقیقات نہیں کراسکتا کیونکہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دبائو ڈالتا ہے اس لئے عمران خان نیازی فارن فنڈنگ کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک اپنے عہدے سے فی الفور استعفیٰ دیں تاکہ آزاد اور شفاف تحقیقات ہوسکیں۔ وہ کیس کو لٹکانے کے لئے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی پر گند اچھال رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کی فارن فنڈنگ کیس کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ ہم نے عمران خان کی طرح نیٹو کے کنٹریکٹر سے کوئی رقم وصول نہیں کی اور اس کے بدلے میں انہوں نے ملک کے اندر بڑے بڑے ہوٹل بنانے کے کنٹریکٹ نہیں لئے۔

Recent Posts

سابق صدر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ…

1 min ago

نوشکی، نامعلوم افراد کا گرینڈ لانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پر حملہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں نامعلوم افراد کاگرینڈلانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پرحملہ تاہم کوئی…

13 mins ago

کوئٹہ، لوکل بسوں کے بعد گرین بس میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لوکل بسوں کے بعد کوئٹہ گرین بسوں میں بھی موبائل چوری کے واقعات…

24 mins ago

چمن ،فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 ہزار روپے رشوت وصولی کا انکشاف

چمن(قدرت روزنامہ)چمن فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد سے پولیس جیل میں سرعام 3 ہزار…

34 mins ago

دشت، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دشت روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے جاں بحق…

44 mins ago

بلوچستان کے وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل، مزید تبدیلیاں متوقع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے،…

50 mins ago