ایک مولی جسم کو کتنی توانائی فراہم کرتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مولی صحت کے لئے بےحد فائدے مند اور طاقتور غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے۔سردیوں کے موسم میں بازاروں میں جگہ جگہ مولی نظر آنا شروع ہو جاتی ہے، مولی کھانے سے اکثر لوگ ناک منہ بناتے ہیں لیکن اگر لوگ مولی کے فوائد جان لیں تو اس کا روزانہ استعمال شروع کر دیں گے۔ اس کے فوائد سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں، مولی جگر اور پیٹ کے مسائل دور کرنے کے ساتھ ساتھ اور کون سے جسمانی مسائل کو دور کر سکتی ہے آیئے جانتے ہیں۔

مولی کے حیرت انگیز فوائد
جگر اور پیٹ کے امراض سے نجات

مولی جگر اور پیٹ کے امراض میں بےحد فائدے مند ثابت ہوتی ہے، یہ آنتوں کی صحت کے لئے بہترین ہے اور نظامِ ہاضمہ بھی درست کرتی ہے، یہ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔

خون کی صفائی

مولی کے استعمال سے خون بھی صاف ہوتا ہے یہ جسم میں سرخ خون کے خلیات کو ختم ہونے سے بچاتی ہے اور ریڈ بلڈ سیلز میں اضافہ کرتی ہے ایک دعدد مولی روزانہ کھانے سے جسم کو بےحد توانائی حاصل ہوتی ہے۔

بلڈ پریشر میں مفید

بلڈ پریشر ایک ایسا مسئلہ ہے جو اگر ایک بار ہو جائے تو ساری زندگی کا روگ بن جاتا ہے البتہ مولی ایک ایسی سبزی ہے جس میں پوٹاشیم ہوتا ہے یہ پوٹاشیم سوڈیم کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے جس سے ہمارا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

یرقان سے نجات

یرقان کے مرض سے نمٹنے کے لئے مولی کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے، اس کے لئے مولی کے پتوں کا رس نکال کر چینی ملا کر مریض کو پلانے سے یرقان ختم ہو جاتا ہے اور اچھی مقدار میں مولی کھانے والوں کو کبھی یرقان نہیں ہوتا۔

وزن میں کمی

کیونکہ مولی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اس لئے یہ ہمارے نظام ہاضمہ کو درست کرتی ہے اور جسم سے فاسد مادوں کا خاتمہ کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے استعمال سے وزن میں بھی کمی آتی ہے اگر آپ موٹاپے سے پریشان ہیں اور وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو مولی کے رس میں لیموں اور نمک ملا کر پیا کریں۔

دمہ میں مفید

ایسے لوگ جنہیں دمہ یا سانس کی تکلیف ہوتی ہو وہ باقاعدگی سے مولی کھائیں کیونکہ اس میں موجود اجزاء کی بدولت سینے کی جکڑن کم ہوتی ہے اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔

Recent Posts

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

14 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

17 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

29 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

40 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

53 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

1 hour ago