شکست کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے غنڈوں نے ہماری گاڑیوں پر بھی فائرنگ کی مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا،چوہدری محمد یاسین حملہ کرانے والوں کے نام سامنے لے آئے

کوٹلی/چڑھوئی(قدرت روزنامہ) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری محمدیٰسین نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں گالم گلوچ کے ساتھ تشدد کاعنصر لے کر داخل ہوئی ہے ایسے حالات آزادکشمیر کے کسی انتخابات میں نہیں دیکھے جس طرح وفاقی حکومت کی پرتشدد مداخلت ہے اور ایک سازش کے تحت جانتے بوجھتے حالات کو خراب کیاگیا ہے شکست کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے غنڈوں نے ہماری گاڑیوں پر بھی فائرنگ کی مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا اور اس میں پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت فرید ریٹائر کرنل محمد

قیوم اور انگلینڈ سے آئے ہوئے بیرسٹر افضل ملوث ہیں اور جو ناخوشگوار واقع پیش آیا اس میں بھی ان کے لوگ ملوث ہیں۔وفاق کی آشیر باد سے پی ٹی آئی کے غنڈوں نے پورے آزادکشمیر میں امن وامان کا مسئلہ پیدا کردیا ہے جو آنے والے وقت میں بھی خطرناک ہوگا۔ پی ٹی آئی الیکشن کے نام پر آگ اور خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔ہماری تاریخ شہداء کے ورثاء کی ہے قاتلوں کی نہیں یہ پی ٹی آئی کا کلچر ہے ایک سازش کے تحت ہمیں ملوث کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے اور کچھ لوگ اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کے کچھ لوگ فریق بنے ہوئے ہیں اور پولنگ اسٹیشن یرغمال بنائے گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی ہیں یہ صورتحال انتخابات سے قبل وزیراعظم آزادکشمیر کے علم میں لائی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ جانتے بوجھتے خطے میں حالات خراب کیے جارہے ہیں اور اس سارے عمل کو وفاق کی پشت پناہی حاصل ہے۔آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کا کلچر ایک لعنت کی صورت میں سامنے آیا ہے۔زبردستی آزادکشمیر پر مسلط ہونے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس کے لیے ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیاگیا ہے۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

2 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago