موجودہ حکومت نے لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیاہے، بلاول

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیاہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت تکلیف اور مشکل میں ہیں، تاریخ میں پاکستان کے معاشی حالات ایسے خراب نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے لوگ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کو مشکل صورتحال سے نکالا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت میں ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے، مجھے آپ کی مدد اور ساتھ کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لوگوں سے روزگار چھین لیا، موجودہ حکومت نے لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوکل باڈیز کا نظام آرڈیننس کے ذریعے چل رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اختیارات دئیے ہیں، چھینے نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا چاہتے ہیں کہ تبدیلی آئے صوبوں کو حقوق ملیں، بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے چاہتے ہیں پنجاب میں بھی سندھ جیسے بلدیاتی نظام ہو، چاہتے ہیں پنجاب کے بلدیاتی کو مزید مضبوط نظام بنایاجائے،

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

1 hour ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

2 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

2 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

2 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

3 hours ago