یہ ضروری نہیں آپ نانا، دادی بن جائیں اورعقل بھی آجائے، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ ضروری نہیں آپ نانا، دادی بن جائیں اورعقل بھی آجائے، مریم نواز نے پرویز رشید کیساتھ فون لیک کا اعتراف کیا، صحافیوں کو گالیاں دینے پر مریم نواز معافی مانگیں، تحریک انصاف نے40 ہزار ڈونرز کی فنڈنگ کا حساب دیا، اب پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کی باری ہے .
انہوں نے مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف نے 40 ہزار ڈونرز کی فنڈنگ کا حساب دیا،کسی جماعت نے تحریک انصاف کی طرح فنڈنگ کا حساب نہیں دیا، تحریک انصاف نے شفاف فنڈنگ کا نظام دیا ہے .

اب پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کی باری ہے . حیران ہوں کیسے کیسے لوگ مریم نواز کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا دورختم ہوچکا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں نئے لوگوں کو سامنے آنا چاہیے، دونوں پارٹیاں اپنے نام زرداریاں اور شریفاں پارٹی رکھ لیں، یہ ضروری نہیں آپ نانا، دادی بن جائیں اورعقل بھی آجائے، مسلم لیگ (ن) کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا .

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کبھی ایک اور کبھی دوسرے ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں، نواز شریف نے 17 ماہ سے علاج نہیں کرایا، نوازشریف کو جان سے زیادہ پیسہ عزیز ہے، نوازشریف فیملی کو لوٹی رقم واپس کرنا ہوگی . فواد چودھری نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز نے پرویز رشید کیساتھ فون لیک کو تسلیم کیا ہے، صحافیوں کو گالیاں دینے پر مریم نواز معافی مانگیں . انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جامع منصوبہ تیار کیا ہے، فنانس بل 10جنوری کو منی بل پاس ہوجائے گا، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد استحکام آئے گا . انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی کمر جلد ٹوٹے گی اور معاشی استحکام آئے گا،کورونا کے باوجود معاشی حالات بہتر ہیں . وزیراعظم نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں