بھارت کو مدد کیلئے پکارنےکا بیان، ن لیگی امیدوار نے وضاحت پیش کر دی

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) میں انتظامیہ سے مخاطب تھا کہ آخر کس کو پکاروں، کیا میں بھارت کو پکاروں؟ میرےبیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا زیادتی ہے، بھارت کو مدد کیلئے پکارنےکے بیان لیگی امیدوار نے وضاحت پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حلقہ ایل اے 35 جموں (گوجرانوالہ) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجرکی جانب سے بھارت کو مدد کے لیے پکارنے کے بیان کی وضاحت سامنے آگئی۔
ن لیگی امیدوار اسماعیل گجر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مددکیلیے بھارت کو پکاروں گا، ن لیگی امیدوارکی دھمکی اسماعیل گجر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا بلکہ حکومت کے کردار پر تنقید کی، وہ انتظامیہ سے مخاطب تھے کہ وہ کس کو پکاریں ، کیا کریں ۔
خیال رہےکہ گوجرانوالہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر2 میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اپنے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسماعیل گجر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے میرے پولنگ ایجنٹ باہر نکالے اور انہیں دھمکیاں بھی دیں، اگرپرامن پولنگ چلنے دینا ہے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی گڑ بڑ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے بات نہ سُنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے، پولیس بھی موجود تھی لیکن کسی نے کیمپ اُکھاڑنے والوں کو نہیں روکا، اُدھر کشمیریوں کو بھارت والے مارتے ہيں ، اِدھر یہ ہمارے کیمپ اکھاڑ کر پھینک دیتے ہیں ۔
دوسری جانب آزاد کشمیر الیکشن میں بھارت کو پکارنے کے بیان پر ن لیگی امیدوار کی نا اہلی کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ یہ رائے غداری کے زمرے میں آتی ہے، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا انسان کہ جس کے اندر اتنی غلاظت بھری ہو کہ وہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے ایک دشمن کو بھی پکارنے کیلئے تیار ہے ، اس کو الیکشن کمیشن کو فوری طور پر ڈس کوالیفائی کروانا چاہئیے۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

2 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago