کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاو، ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی(قدرت روزنامہ) ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ بھی پھیل رہا ہے، انفیکشن ریٹ بڑھتاہے تولاک ڈائون کی طرف جاسکتے ہیں۔اس ضمن میں وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرشاہدرسول نے کراچی میں اومی کرون کے پھیلائو کے حوالے سے بتایاکہ ویکسی نیشن کی کمی اومی کرون کوبڑھارہی ہے، کراچی میں ویکسی نیشن کی شرح صرف 40فیصدہے، کروڑوں کی آبادی والے شہرمیں ویکسین کی شرح اتنی کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اومی کرون کی زیادہ سے زیادہ تصدیق کیلئے جینوم سیکوئنسنگ بڑھاناہوگی کیونکہ اومی کرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ بھی پھیل رہا ہے۔وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ رواں ہفتے 8 فیصدتک انفیکشن کی شرح بڑھی ہے، انفیکشن ریٹ بڑھتاہے تولاک ڈائون کی طرف جاسکتے ہیں، اب یہ فیصلہ حکومت کوکرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈائون انفیکشن کے ریٹ سے مشروط ہے، اسپتالوں میں ابھی بوجھ نہیں پڑا لیکن ویکسی نیشن بڑھانا ہوگی اورایس اوپیزپرعمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ شہرِ قائد میں جتنے کیسز مثبت آ رہے ہیں زیادہ تر میں اومی کرون کی تصدیق ہو رہی ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فونز خریدتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں ان دنوں استعمال شدہ فون خریدنا ایک بہتر انتخاب ہے…

3 mins ago

چیمپئینز ٹرافی، پی سی بی نے بھارت کو سبق سکھانے کیلئے اہم کام شروع کر دیا

لندن (قدرت روزنامہ) چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد…

8 mins ago

موسم بدلتے ہی انڈوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی…

12 mins ago

ڈیرہ بگٹی، سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے لیویز…

15 mins ago

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز کو واپس لانے کا طریقہ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول پیغام رساں پلیٹ…

16 mins ago

وہاب ریاض کو پی سی بی دوبارہ کونسا اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ…

21 mins ago