کراچی (قدرت روزنامہ) مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مدینہ مسجد کو گرانے جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تسلیم نہیں۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت جامعہ دارالعلوم کراچی میں صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں خدمات مدارس دینیہ کنونشن منعقد ہوا۔اس موقع پر صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ہونی والی سازشوں کا ہم نے باہم مل کر مقابلہ کرنا ہے، ان شااللہ نصرت الہی ہمارے ساتھ شامل ہوگی اور الحمدللہ ایسے آثار ہیں کہ ہماری جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔صدر
وفاق المدارس نے مدینہ مسجد طارق روڈ کے بارے میں فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے قائم مدینہ مسجد کو گرانے کا فیصلہ جو دیا گیا،یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے ہر مسلمان کا دل رنجیدہ ہوا ہے،اس فیصلے میں بعض قانونی نکات کا لحاظ نہیں کیا گیا،اس طرح کے دس فیصلے آجائیں ہماری قوم تسلیم نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ اس فیصلے کو برداشت کرلیا تو نجانے یہ سلسلہ کہاں تک جائے گا۔
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…
پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کے موقع پر گوردوارہ سری…
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں ان دنوں استعمال شدہ فون خریدنا ایک بہتر انتخاب ہے…
لندن (قدرت روزنامہ) چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی…