فخر زمان نے تمام ساتھی کھلاڑیوں کے راز کھول کر رکھ دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے ٹیم کے اس کھلاڑی کا نام بتادیا جو بہت لمبی لمبی چھوڑتا ہے۔حال ہی فخر زمان نے ایک نجی خبررساں ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔انٹرویو کے دوران میزبان نے فخر زمان سے سوال کیا کہ ٹیم میں ایسا کونسا کھلاڑی ہے جو جب کوئی بات کرتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ یہ بہت لمبی لمبی چھوڑ رہا ہی میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ حارث رف بہت لمبی لمبی چھوڑتے ہیں کہ ہم سے ان کی باتیں پکڑی نہیں جاتیں۔
فخر زمان نے بتایا کہ محمد حسنین بہت زیادہ کھاتے ہیں، ہم سب کھاکر اٹھ جاتے ہیں لیکن محمد حسنین آخر تک کھاتے رہتے ہیں اور جب واپس اپنے کمرے میں جاتے ہیں تو کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد دوبارہ کوئی نہ کوئی چیز کھانے لگ جاتے ہیں۔

قومی کرکٹر نے بتایا کہ امام الحق ٹیم کے وہ کھلاڑی ہیں جو خواتین مداحوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شاداب خان بہت بری گلوکاری کرتے ہیں، جب وہ گلوکاری کرتے ہیں تو میں ان کو کہتا ہوں کہ تمہاری آواز میں درد تو ہے لیکن وہ سر درد ہے۔

فخر زمان نے یہ بھی بتایا کہ عثمان شینواری ادھر کی بات ادھر کرتے ہیں، جب انہیں کوئی بات پتا چلتی ہے تو وہ چاہتے ہیں کہ یہ بات پوری دنیا کو معلوم ہوجائے اور وہ سب کو ہی بتا دیتے ہیں۔محمد رضوان کے بارے میں فخر زمان نے کہا کہ وہ ٹیم کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جن کی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہوتی ہے، وہ بہت مذہبی انسان ہیں اور ہمیشہ نماز کے لیے گروپ بناتے ہیں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ محمد حفیظ ایک زبردست کرکٹر ہیں، اسی وجہ سے انہیں پروفیسر کہا جاتا ہے اور اب ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔سرفراز احمد کے بارے میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے بہترین اسپنرز کو شاندار طریقے سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم ان کے ساتھ پریکٹس کرتے ہیں اور وہ ایک زبردست کھلاڑی ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

5 hours ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

5 hours ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

5 hours ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

5 hours ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

5 hours ago