لاہور ؛ ایک ہی دن میں اومی کرون کے 31 نئے کیسز سامنے آگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے 31 نئے کیسز سامنے آگئے‘ شہر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 5.7 فیصد تک پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور میں ایک ہی دن میں 31 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے ساتھ ہی شہر میں اومی کرون کیسز کی مجموعی تعداد 243 تک پہنچ ہوچکی ہے جب کہ صوبہ پنجاب میں اب تک 251 مریضوں میں اومی کرون کی تشخیص ہوئی ہے۔
اسی طرح ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد ہوگئی جب کہ وباء سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1293 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ گزشتہ روز عالمی وباء کی وجہ سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اس وقت 609 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا میں مبتلاء ہونے والوں میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی شامل ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ ایک ایک مرتبہ پھر مثبت آیا ہے ، اس سے پہلے مارچ 2021ء میں بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے ، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، چار پانچ دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا اور دو رات قبل چند گھنٹوں کےلیے ہلکا بخار محسوس کیا لیکن اس کے علاوہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

5 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

7 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

15 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

17 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

20 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

20 mins ago