کراچی (قدرت روزنامہ)رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں گھریلوخواتین کی کورونا ویکسینیشن کا ہنگامی منصوبہ شروع کر رہے ہیں،گھر گھر جاکر گھریلو خواتین کو کورونا کی ویکسین لگائیں گے۔سندھ میں غیر ملازمت پیشہ اور گھریلو خواتین میں کورونا ویکسینیشن انتہائی کم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری صحت کا کہناہے کہ گھریلو خواتین کی ویکسینیشن کم ہونے سے اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔سندھ کے ایم پی اے قاسم سومرو کاکہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تربیت جاری ہے، اگلے ہفتے سے گھر گھر ویکسینیشن شروع ہو جائیگی۔
انہوں نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ ساتھ خواتین ویکسینیٹرز کو بھی ویکسینیشن کیلئے بھیجیں گے۔قاسم سومرو کاکہنا ہے کہ کراچی میں کورنگی، ملیر اور شرقی کے کچھ علاقوں میں خواتین کی ویکسینیشن انتہائی کم ہوئی ہے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…