” وزیر اعظم نریندر مودی کو’نشے کی حالت میں کی گئی ٹوئٹ‘9 لاکھ روپےکی پڑی” کپل شرما نے بالآخر اعتراف کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کو’نشے کی حالت میں کی گئی ٹوئٹ‘9 لاکھ روپےکی پڑی۔

کپل شرما رات گئے نشے کی حالت میں ٹوئٹ کرنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں ، انہوں نے حال ہی میں نیٹ فلیکس پر اپنے آنے والے نئے شو  I’m Not Done Yet کا کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں وہ 2016 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ کی کہانی سنا رہے ہیں۔

کپل نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کو  ٹوئٹ میں نے نشے کی حالت میں کی جس کے بعد میں فوراً 8،9 دن کیلئے مالدیپ چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مالدیپ پہنچتے ہی ہوٹل انتظامیہ سے کہا کہ مجھے ایسا کمرا دو جہاں انٹرنیٹ نہیں ہو البتہ جتنے دن میں وہاں رہا میرا تقریباً 9 لاکھ روپے خرچہ ہوا جو میری پوری زندگی کی پڑھائی کےخرچ سے زیادہ ہے۔  کپل شرما نے مزید کہا میں ٹوئٹر پر کیس کرنا چاہتا ہوں، ٹوئٹر کو  چاہیے تھا کہ وہ صارفین کو بتاتا کہ یہ ٹوئٹ نشے کی حالت میں کی گئی ہے، اسے نظر انداز کر دیں۔

واضح رہے کہ 2016 میں کپل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی کہ میں گزشتہ 5 سال سے 15 کروڑ روپے  انکم ٹیکس ادا کر رہا ہوں اور پھر بھی مجھے اپنا دفتر  بنوانے کیلئے   ممبئی کے میونسپل آفس کو 5 لاکھ رشوت دینا پڑ رہی ہے۔انہوں نے دوسری ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم کو کہا تھا کہ یہ ہے آپ کے اچھے دن؟

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

19 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

27 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

33 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

36 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

42 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

44 mins ago